امریکی اداکار کیون ہارٹ ٹریفک حادثے کے دوران زخمی

امریکی اداکار کیون ہارٹ ٹریفک حادثے کے دوران زخمی
کیپشن: image by facebook

امریکہ کے معروف مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہوگئے ، حادثہ کیلی فورنیا کے شہر کالاباسز میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہارٹ اور گاڑی چلانے والے جیرڈ بلیک کو کمر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور مقامی اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

بلیک ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھے جو کہ روڈ سے نیچے آگری۔ حادثے کے بعد گاڑی میں موجود تین میں سے دو افراد پھنس گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے نکالا۔

پولیس حکام کے مطابق بلیک شراب کے نشے میں نہیں تھے۔ گاڑی میں موجود تیسرا شخص زخمی نہیں ہوا۔