کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں
کیپشن: چوتھے اسپیل میں کراچی میں 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تھڈو ڈیم کے اطراف دوپہر کو تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جب کہ ہاں لانڈھی، کورنگی، صدر، پی ای سی ایچ ایس اور مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش جاری ہے۔

بارش سے تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور پانی اوور فلو ہو کر آبادی میں داخل ہونا شروع ہو گیا جب کہ پانی کے تیز بہاؤ سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کل کے مقابلے میں آج بڑے پیمانے پر تیز بارش متوقع ہے اور چوتھے اسپیل میں کراچی میں 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ حکام محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک شہر میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔