بجلی کی قیمتیں جلد کم ہوں گی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اعلان

بجلی کی قیمتیں جلد کم ہوں گی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی کی قیمتیں جلد کم ہوں گی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اعلان۔ کہا، ملک میں توانائی کی طلب بڑھنے کی وجہ صنعتوں کا فروغ ہے۔

عمر ایوب نے کہا دنیا میں ڈیجٹلائزیشن کی وجہ سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا بہتر معیشت کیلئے توانائی میں خود کفالت ضروری ہے، آنے والے وقت میں مہنگی توانائی کو سستی توانائی سے تبدیل کرنا ہوگا۔ عمر ایوب نے اعلان کیا کہ 2025 تک قابل تجدید توانائی پیداوار 20 فیصد تک بڑھائیں گے۔

عسکری میدان میں جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جنگی طیاروں کی تیاری میں بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے ایف 16 کے مقابلے میں ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کئے۔