عبدالعلیم خان کو دوبارہ بلدیات کی وزارت دئیے جانے کا امکان

عبدالعلیم خان کو دوبارہ بلدیات کی وزارت دئیے جانے کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:سابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کا فیصلہ، وزیراعظم نے علیم خان کو کابینہ کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی، عبدالعلیم خان کو بلدیات کی وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچے جہاں وزیر اعظم  سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان کو بلدیات کی وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق،  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ صوبے میں تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قانون سازی ہوئی، اربوں روپے مالیت کی 9 لاکھ کنال زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی۔

 

ذرائع کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا ۔