وزیر اعظم کی دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف

وزیر اعظم کی دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف
کیپشن: Image Source: GoP Twittter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہاہے کہ ملکی دفاع میں پاکستان ائیر فورس  کا کردار قابل تعریف ہے ،وزیر اعظم نے  فروری میں فضائی دفاع کرنے اور دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کوسراہا ۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈی جی آئی ایس پی آر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  جاری بیان  میں کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے  ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ اس   موقع پر ائیر چیف مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

وزیر اعظم نے ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی ، فروری میں فضائی دفاع کرنے اور دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کوسراہا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کوگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

 

 وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے ۔ پاکستان کا مثبت کردار اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ائیر ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر فردوس عاشق اعوان ، زبیدہ جلال بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھیں۔