جاپانی کمپنی نے آفات کے موقع پر موبائل فون سہولت بحال کرنے والا ڈرون تیار کر لیا

جاپانی کمپنی نے آفات کے موقع پر موبائل فون سہولت بحال کرنے والا ڈرون تیار کر لیا

ٹوکیو : جاپان میں ایک بڑی موبائل فون کمپنی نے ایک ایسا ڈرون تیار کر لیا ہے جو سمندری طوفانوں اور دیگر آفات سے متاثر ہونے والے علاقوں میں موبائل فون سہولت تیزی کے ساتھ بحال کر سکتا ہے۔

سافٹ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ابتدائی ڈرون موقع پر پہنچنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر موبائل فون رابطے بحال کر سکتا ہے۔ اس کمپنی کے موبائل آلات کو 10 کلومیٹر کے دائرے کے اندر موجود تقریباً دو ہزار لوگ ایک ہی وقت میں استعمال کر سکیں گے، یہ ڈرون تقریباً 50 گھنٹوں سے زیادہ فضاءمیں رہ سکتا ہے۔

حکّام نے ہنگامی حالات میں استعمال کیلئے ایک اور ڈرون بھی دکھایا جو لاپتہ افراد کو ان کے موبائل فون کے بھیجے گئے مقام کا کھوج لگانے والے ڈیٹا کے ذریعے ڈھونڈتا ہے، یہ کہیں دبے ہوئے موبائل فونز کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔