سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں 22 فیصد کمی

سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں 22 فیصد کمی

ریاض : سعودی عرب میں صلح مرکز کے قیام کی بدولت طلاق کی شرح 22 فیصد کم ہوگئی ہے ۔

وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کے لیے گزشتہ برس عدالتوں کے ماتحت صلح سینٹر قائم کرائے تھے۔ وزیر انصاف نے صلح مراکز کو ہدایت کی تھی کہ وہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کے معاملات صلح کے ذریعے طے کرائیں اور معاملے کے نہ سلجھنے کی صورت میں پہلی سماعت کے بعد تیس روز کے اندر فیصلہ کردیا جائے۔

وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ 1441ھ کے دوران 51856 طلاق نامے عدالتوں سے جاری ہوئے جبکہ 1440ھ کے دوران 67232 طلاق نامے جاری ہوئے تھے، اس طرح طلاق کی شرح میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔