پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی ہے ،شہباز گل

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی ہے ،شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گیا ہے ، کاروباری حضرات اور عوام کا اعتماد عمران خان کے ساتھ ہے ،کپتان غریبوں کا سوچتا ہے ،جب عوام کے پاس ایماندار رہنما ہو تاہے تو یہ فرق ہوتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی ہے، یہ اعتماد عمران خان پر اور ان کی پالیسیوں پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا ، ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی اور مہنگائی میں بھی کمی آ رہی ہے۔ کپتان غریبوں کا سوچتا ہے ، پالیسی غریب کیلئے سوچ کر بنائی جاتی ہے ، اب اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی معیشت پر گزرتے دن ساتھ اچھا کام کررہی ہے اور جاپان پاکستان سے آم، چاول، مچھلی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے ، عالمی برادری وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب عوام کے پاس ایماندار رہنما ہو تاہے تو یہ فرق ہوتا ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔