کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، میچ میں فیصلے خود کرتا ہوں، بابراعظم

کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، میچ میں فیصلے خود کرتا ہوں، بابراعظم

مانچسٹر: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔

مانچسٹر سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق حیدر علی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو جگہ دی ، حیدر علی بہت باصلاحیت ہے، انہوں نے آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹنگ کی جب کہ وہاب ریاض کا اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ نے دونوں میچوں میں سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا ، شعیب ملک کو بیٹنگ کے لئے نہ بھیجنے کا مطلب ان پر عدم اعتماد نہیں جبکہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ، فیصلے خود کرتا ہوں۔

دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔سرفراز احمد کی جانب سے عماد وسیم کی باؤلنگ پر معین علی کا سٹمپ مس کیے جانے سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ رضوان کی پرفارمنس کی وجہ سے سرفراز کو شامل کرنا مشکل فیصلہ تھا، چانس مس ہو جاتے ہیں لیکن سرفراز کا ماضی شاندار ہے۔