ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے، وزیراعظم

ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے، وزیراعظم
کیپشن: ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں اہم آئینی، قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی روشنی میں کی جانے والی قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے دیئے گئے اہداف کی روشنی میں حکومت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور کرایا تھا تاہم اسے سینیٹ میں منظوری نہیں مل سکی تھی۔