پاکستان میں کورونا سے مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہے اور مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 ہزار 103 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 651 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 103 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور یوں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد رہی۔ 
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 89 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 67 ہزار 791 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4974 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 941 ہے۔