امیتابھ بچن کا سامنا کرنے کے خیال سے رات بھر سونہ سکی ، کرسٹل ڈی سوزا

امیتابھ بچن کا سامنا کرنے کے خیال سے رات بھر سونہ سکی ، کرسٹل ڈی سوزا

ممبئی : بھارتی اداکارہ کرسٹل  ڈی سوزا نے کہا ہے  کہ فلم " چہرے " کی شوٹنگ میں امیتابھ بچن کے سامنے بہت نروس تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے ایک رات قبل میں اتنی نروس تھی کہ ساری رات میں سونہیں سکی تھی ۔ 

میرے دماغ سے یہ خیال جاہی نہیں رہا تھا کہ میںٰ بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم کررہی ہوں ۔ 

اپنے انٹرویو میں کرسٹل ڈی سوزا نے کہا کہ میں کئی گھنٹے خود کو ذہنی طورپر امیتابھ بچن کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتی رہی لیکن جب ان کے سامنے گئی تو ان کو اپنی سوچوں کے برعکس پایا ۔ 

امیتابھ بچن نے بہت دھیمے اور اچھے انداز میں بات کی جس سے میرا اعتماد بڑھ گیا اور پھر ہم نے بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ سے شوٹ کیا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کبھی سیٹ پر نہیں آئیں لیکن جس روز میری امیتابھ جی سے شوٹ تھی تو میرے نروس ہونے کو دیکھ کر میرے ساتھ سیٹ پر آنے کو تیار تھیں لیکن میں نے ان کو منع کردیا کیونکہ مجھے تھا کہ میں اپنی والدہ کے سامنے اور بھی نروس ہوں گی ۔