پنجاب میں کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل شروع ہو گیا

پنجاب میں کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل شروع ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے بیرون ملک جانے والوں کو ایکسپو سینٹر میں عالمی وباءکورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز صرف بینک میں فیس جمع کرانے والوں کو لگائی جا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ 
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے کے باعث 17 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا تاہم جلد ہی مسئلے پر قابو پا کر 17 سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ 
دوسری جانب ایکسپو سینٹر انتظامیہ کے مطابق ایکسپو سینٹر میں موڈرنا ویکسین ختم ہوگئی ہے اور اس کا نیا سٹاک ملتے ہی دوسری ڈوز لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔