قینچی سے کام نہ بنا تو فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتا کاٹ دیا

قینچی سے کام نہ بنا تو فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتا کاٹ دیا
کیپشن: قینچی سے کام نہ بنا تو فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتا کاٹ دیا
سورس: فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دکان کا انوکھا افتتاح کر دیا۔ قینچی کند ہونے پر دانتوں سے فیتا کاٹ کر مالک دکان کو شرمندگی سے بچا لیا۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن ایک دکان کا افتتاح کرنے آتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے قینچی کے ذریعے فیتا کاٹنے کی کوشش کی جو نہ کٹ سکا جس پر فیاض الحسن چوہان نے اپنے دانتوں کی مدد سے فیتہ کاٹ ڈالا۔

0febcc3a748c766abba236733b6510f8

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر کی اس حرکت کو دیکھ ساتھ کھڑے لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دکان کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مداحوں نے ان کے عوامی انداز کو خوب سراہا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے حلقے اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔