آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔

دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔

بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے، میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا چوبیس اکتوبر کو ہوگا۔