پاک بحریہ کے بیڑے میں میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل

پاک بحریہ کے بیڑے میں میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ  شامل ہوگیا ہے ۔تقریب کے آغاز سے قبل  نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ 

ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  پہلے جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ کی  پاک بحریہ میں شمولیت  کی تقریب  کے مہمان خصوصی تھے ۔

 تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ عصر حاضر کےچیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ  محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 ترجمان کے مطابق    شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے. اس نوع کےجہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کےمزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔