پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے: شاہ محمود قریشی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہو گا۔حالات بگاڑ کا شکار ہوئے تو سب متاثر ہوں گے ۔پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے ۔

سلوانیہ کے وزیر خارجہ اینزے لوگار  نے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہو گا۔حالات بگاڑ کا شکار ہوئے تو سب متاثر ہوں گے ۔ افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری  موجودہ صورتحال کے تناظر میں انسانی بنیادوں پر افغانوں کی معاونت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔طالبان قیادت کی جانب سے  عام معافی  انتقامی کاروائی نہ کرنے، حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا  ہیں۔پاکستان، افغانستان میں قیام امن کی عالمی کاوشوں میں شراکت داری کیلئے پر عزم ہے۔