ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
کیپشن: ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
سورس: فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایس ڈی آر رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 اگست تک 27 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.56 ارب ڈالر بڑھ کر 20 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.08 ارب ڈالر رہے۔