اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین میں صیہونی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، 25 اور 26 سالہ نوجوانوں کومقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پرچھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ 
عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

مصنف کے بارے میں