انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

لاہور: پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جو انٹربینک میں آج 15 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں چند روز گراوٹ کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔ 
آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم فی الحال ایسا نہیں ہو رہا۔ 

مصنف کے بارے میں