آئی جی پنجاب اور پی ٹی آئی حکومت آمنے سامنے

آئی جی پنجاب اور پی ٹی آئی حکومت آمنے سامنے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے تعینات کردہ آئی جی پنجاب اور حکومت آمنے سامنے آگئے ، پنجاب پولیس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرر وتبادلوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں کو اپنی مرضی کے ضلع دینے کے لئے آگاہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس سے تعیناتیوں کے لئے بھجوائے گئے ناموں کو سنیارٹی کے مطابق اضلاع دیئے جائیں گے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھوٹے ضلعوں میں گریڈ اٹھارہ اور بڑے اضلاع میں سینئر ایس ایس پیز کو لگائے جانے پر آئی جی پنجاب بضد ہیں ۔ تقررو تبادلوں پر حکومتی کمیٹی اور آئی جی پنجاب آپس میں دو دفعہ میٹنگز کر چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے مختصر دور میں تعینات متعدد ڈی پی اوز اور آر پی اوز تبادلوں کے منتظر ہیں ۔

مصنف کے بارے میں