پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ 

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی زیرصدارت پراونشل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیو کی سیکیورٹی بڑھانے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے اہم معاملات سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی بھی کم کی جائے گی۔
اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھانے اتفاق کرنے کے علاوہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں