کدو کی کشتی میں61 کلومیٹر سفر کا عالمی ریکارڈ

کدو کی کشتی میں61 کلومیٹر سفر کا عالمی ریکارڈ

نیبراسکا: امریکی کی  ریاست نیبراسکا میں ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی۔

تفصیلات  کے مطابق  ڈوانے ہینسن نے دریائے مِزوری میں اپنی ’برٹا‘ نامی کدو کی کشتی میں سوار ہوا اور بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ 11 گھنٹوں تک مسلسل چپّو چلا کر طے کی۔

 بیلیویو شہر کے حکام نے ڈوانے ہینسن کے دریا میں اترنے کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں فیس بک پوسٹ میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

ڈوانے ہینسن نے رِک سوینسن کی جانب سے کدو کی کشتی میں 41 کلو میٹر  فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ رِک سوینسن نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا۔