ہر طرف تباہی ہے، صوبائی حکومتیں سرکاری خرچ پر عمران خان کے جلسے کرارہی ہیں، کوئی شرم نہ بھرم نہ حیا نہ وفا: خواجہ سعد

ہر طرف تباہی ہے، صوبائی حکومتیں سرکاری خرچ پر عمران خان کے جلسے کرارہی ہیں، کوئی شرم نہ بھرم نہ حیا نہ وفا: خواجہ سعد
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں تباہی کے باوجود سیاسی جلسے سے جاری رکھنے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاکھوں گھرانے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ۔گھر گھر ماتم ،تباہی سوگ ،کرب  اور اذیت ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر طرف تباہی کے باوجود پی ٹی آٸی کی صوباٸی حکومتیں سرکاری خرچ پر عمران کے جلسے رچانے میں مصروف ہیں۔ کوٸی شرم ،نہ بھرم ، نہ حیا اور نہ وفا ہے۔

مصنف کے بارے میں