سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

لاہور:   خیبر پختونخوااور  سندھ  کے بعد پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نےسیلاب متاثرین میں وبائی امراض کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جنوبی پنجاب میں  وبائی امراض کی تعداد زیادہ ہے ۔ جنوبی پنجاب کے  ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن میں37 ہزار  سے زائدافراد  سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب  کے اعدادشمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے  33 ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض کا شکار ہیں جبکہ17ہزار سے زائد سیلاب متاثرین ڈائریا اور  پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔