چوتھے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست

چوتھے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست

پورٹ آف اسپین:پاکستان نے  آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 3ایک سے جیت لی ،احمد شہزادنے53، بابر اعظم 38اور کامران اکمل نے20رنز کی اننگز کھیلی ،اس طرح پاکستان نے 125 رنزکاہدف19 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو فتح کےلئے 125رنز کا ہدف دیا جس میں کیڈک والٹن نےسب سے زیادہ40اور بریتھ ویٹ نے37رنز بنائے۔پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد 40 رنز کا آغاز فراہم کیا،اس اسکور پر کامران اکمل20رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔

احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور ون ڈاﺅن بیٹسمین بابر اعظم کے ساتھ مل کر70رنز کی شراکت قائم کی اورپاکستان کے مجموعےکو110رنز تک پہنچادیا،اس مجموعےپر احمد شہزاد53رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،صرف5رنز کے اضافے کے بعد115رنز کے مجموعے پر بابر اعظم بھی38رنز بنا کرآﺅٹ ہو گئے۔

شعیب ملک5 اور کپتان سرفراز احمد3رنز بناکرنا قابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز نے2وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچز کی سیریز میں 3ایک سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ فاسٹ بولرحسن علی مین آف دی میچ قراردیئے گئے ، انہوں نے12رنزکےعوض 2وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آگیاہے ۔