بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر پاکستان پر برس پڑے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر پاکستان پر برس پڑے

سر ی نگر : بھارتی وزیر اعظم نریند مودی پہنچے اورمقبوضہ کشمیرمیں ایک طویل سرنگ کا افتتاح جو جنت نظیروادی کو بھارت سے جوڑے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھو بنے بولے ایک طرح بھٹکے ہوئے لوگ سیکورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے میں مصروف ہیں دوسری طرف لوگ پتھر کاٹ کر سرنگ بنارہے ہیں۔
نریند مودی کو احساس ہوگیا اور اچانک کہہ اٹھے چالیس سے جاری خون کے کھیل سے کسی کو فائدہ نہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ۔وادی کے نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کس کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کی تعریفوں کے پل بھی باندھے۔