مقبوضہ کشمیر میں راجہ بھائی کے گیتوں پرپابندی عائد کر دی گئی

مقبوضہ کشمیر میں راجہ بھائی کے گیتوں پرپابندی عائد کر دی گئی

سری نگر: آج کل مقبوضہ وادی میں پاکستانی سنگر سے بھارتی فوج شدید پریشان ہے اور یہ صاحب جنہوں نے آزادی کشمیر کے حوالے سے گائے گیت یہ گیت کشمیر ی حریت پسندوں کے ترانے بن چکے ہیں۔بھارتی حکام کی شکایت پر فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ نے راجہ بھائی کے اکاو¿نٹس بند کردیئے۔یوٹیوب نے ان کے ایک گانے کو بلاک کردیا۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں راجہ بھائی کے گانوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی ہے۔لیکن پھر بھی راجہ بھائی کشمیریوں کا پسندیدہ ہے۔راجہ بھائی لاہور کے رہائشی اور ان کا اصل نام عبدالولی ہے۔برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد انہوں نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے گیت گانے شروع کئے ،راجہ بھائی کشمیریوں کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔