ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو کھیلا جائیگا

گیان: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 07 اپریل کو پراویڈینس سٹیڈیم، گیانا کے مقام پر کھیلا جائیگا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-1 سے شکست دے رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا.