ایرانی تربیت یافتہ حوثی باغی یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار

ایرانی تربیت یافتہ حوثی باغی یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار

میدی :یمن کی سرکاری فوج نے میدی شہر اور اس کے اطراف میں آپریشن کے دوران 12 حوثی باغی جنگجوو¿ں کو حراست میں لیا ۔ حراست میں لیے گئے شدت پسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی اور لبنانی عسکری ماہرین کی زیرنگرانی جنگی امور کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ فورسز نے میدی شہر اور اس کے اطراف میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا ۔
جس میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ کئی گرفتار کیے گئے ہیں۔گرفتار ایک حوثی جنگجو نے اپنی شناخت فرج محمد شراد کے نام سے کی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے میرے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں دی گئی۔ گرفتار جنگجو نے اعتراف کیا کہ باغیوں کی صفوں میں ایرانی اور لبنانی عسکری ماہرین موجود ہیں جو باغیوں کو لڑائی کی تربیت فراہم کررہے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج نے بھی میدی میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے باغیوں کی تمام سپلائیں لائنیں کاٹ ڈالی ہیں۔یمنی مزاحمتی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز میدی جنرل اسپتال سے چند میٹر کی دوری پر ہیں۔ اس اسپتال پر اس وقت حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔