لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کوچ نے کہا کہ انضمام الحق کی حکمت عملی اور کام سے خوشی ہو رہی ہے۔ شاداب خان، حسن اور رومان رئیس جیسے نوجوانوں کھلاڑیوں کو منتخب کر کے انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی بھی توقعات پر پورا اترے جو کہ قابل تعریف ہیں۔
Delighted 2 c Inzamam doing the job which other selectors were reluctant 2 do. Picking young players !Shadab,Hassan,Rumman #GreatJob #WIvPAK
— waqar younis (@waqyounis99) April 2, 2017
بوریوالہ ایکسپریس کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سلیکٹرز زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ڈرتے تھے۔ انضمام وہ کام کر رہے ہیں جو دوسرے سلیکٹرز کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور انضمام نے اپنے دور میں بھی ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو اہمیت دینے کی بات کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں