لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، چترال اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان

 لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، چترال اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان

لاہور: کڑاکے کی گرمی پڑی تو بادلوں نے پنجاب سمیت مختلف علاقوں کارخ کر لیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے لیکن بادلوں کی انٹری کا بھی امکان ہے۔ لاہور میں گرمی کا زورہے شام کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے جو کسی بھی وقت برس سکتے ہیں۔ کراچی میں گرمی کا زور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعرات تک راولپنڈی، کوئٹہ سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ اور دیگرعلاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جس سے گرمی کازور ٹوٹ جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں