’دی بے بی باس‘ نے بچوں سمیت بڑوں کے بھی دل جیت لیے

’دی بے بی باس‘ نے بچوں سمیت بڑوں کے بھی دل جیت لیے

نیو یارک:ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلموں سے نہ صرف بچے خوش ہوتے ہیں بلکہ بڑے بھی محظوظ ہوتے ہیں اور ایسا ہی نئی تھری ڈی فلم کے ساتھ ہوا یہ نئی اینی میٹیڈ فلم ‘دی باس بے بی ‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ہے۔


صرف 3دنوں میں 5ارب 13کروڑ روپے کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی اینی میٹڈ فلم دی باس بے بی کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے گرد گھوم رہی ہے۔ جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں۔

یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرےا ٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔ چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں مانتا۔