سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی کے سامان سے دو دستی بم برآمد

سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی کے سامان سے دو دستی بم برآمد

سری نگر: بھارتی فوجی دہشت گردی پھیلانے لگے۔ سرکاری گولہ بارود تخریب کاروں تک پہنچانے لگے۔ سری نگر ایئر پورٹ پر اینٹی ہائی جیکنگ اسکواڈ کی جانب سے بھارتی فوجی کے سامان سے دو دستی بم برآمد ہوئے جس کے بعد بھارتی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔

گرفتار بھارتی فوجی کی تعیناتی مقبوضہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول، اُڑی سیکٹر پر ہے جو دارالحکومت دہلی کے لیے چارٹرڈ ایئر انڈیا کی فلائٹ لینے والا تھا۔

جوان نے تحقیقات کے دوران بتایا کے میجر صاحب نے یہ بم دہلی میں کسی شخص کو دینے کا کہا تھا۔ جوان کی شناخت مغربی بنگال کے بھوپال مکھیہ کے طور پر کی گئی ہے۔ بھارتی آرمی نے اب تک اس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں