دن رات کی محنت سے بِجو نے قبر کھود کر گائے دفنا دی ،ویڈیو وائرل

 دن رات کی محنت سے بِجو نے قبر کھود کر گائے دفنا دی ،ویڈیو وائرل

لاہور:صرف انسان ہی مر جانے پر اپنے پیاروں کو نہیں دفناتے بلکہ یہ روایت جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بجو نے ایک مردہ گائے کو دفنایا ہے ۔بجو نے مردہ گائے کو قبر کھود کر دفنادیا۔ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔
یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ماہرین نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک چھوٹے بجو کو ایک گائے دفناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف اوٹاہ کے ماہرین نے فطرت کا ایک دلچسپ واقعہ اپنے کیمرے میں فلم بند کیا ہے جس میں ایک بجو (بیجر) کو ایک گائے کی لاش مکمل طور پر دفناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف اوٹاہ کے ماہرین کہتے ہیں کہ وہ جانوروں کی لاشوں پر گزارا کرنے والے جانور مثلاً گدھ وغیرہ کی تلاش میں تھے کہ گریٹ بیسن ریگستان میں ان کے کیمرے نے ایک عجیب وغریب اور نایاب واقعہ ریکارڈ کیا۔ اس میں ایک بجو نے ایک بہت گہرا گڑھا کھود کو ایک گائے کو دفن کردیا اور اس عمل میں 5 دن لگے۔
اس کی ٹائم لیپس ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ہے جس سے بجوو¿ں کی عادات اور ان کی کاموں کا ایک دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے۔ اس پر کام کرنے والے سائنسداں ڈاکٹر ایتھان فریہنر نے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ ہم بجوو¿ں کے برتاو¿ سے بہت کم واقف تھے اور ایسے واقعات بہت ہی کم ریکارڈ ہوتے ہیں۔
فریہنر کے مطابق گائے اور چھوٹے جانوروں کی لاشیں خود انہوں نے جگہ جگہ چھوڑی تھیں تاکہ وہ مردار خور جانوروں پر تحقیق کرسکیں۔ جب دوبارہ چیک کیا گیا تو ایک گائے غائب تھی۔ جب اس کے پاس لگائے گئے کیمرے کی فوٹیج دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ پوری گائے ایک بجو نے دفنادی ہے اور یہ جانور کی طرف سے انجینئرنگ کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ ہے کیونکہ اس کی قبر بہت باقاعدہ انداز میں کھودی گئی ہے۔