ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا: وہاب ریاض

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا: وہاب ریاض

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ جیتنے کے بعد فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی آسان نہیں رہی۔ تیسرے میچ میں غلطیاں ہوئیں مگر فیصلہ کن میچ جیتنے کیلئے پر امید تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اعتماد پر پورا اترے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے تاہم میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی نوجوان پلیئرز سے اچھی پرفارمنس دکھانے کی امید ہے۔

واضح رہے پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 3 ایک سے اپنے نام کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں