میاں چنوں، سوشل میڈیا کے دو گروپس کی لڑائی 2افراد زخمی

میاں چنوں، سوشل میڈیا کے دو گروپس کی لڑائی 2افراد زخمی

میاں چنوں: انسانی رویے میں لڑائی کا عنصر تو شروع دن سے انسان موجود ہے اب سوشل میڈیا بھی اس کا حصہ بن چکا ہے۔میاں چنوں میں سوشل میڈیا کے دو گروپ کا فیس بک پر تلخ جملوں جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ایک دوسرے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پھر گذشتہ رات بائی پاس دونوں گروپوں کے درجنوں نوجوان آمنے سامنے آگئے۔
اس دوران دونوجوان زخمی ہو گئے اس جھگڑے کے بعد لڑنے والے لوگ سٹیڈیم پہنچ گئے ،پولیس نے دونوں گروہوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کر نی پڑی لیکن نوجوانوں نے ہسپتال پہنچ کر بھی ہنگامہ آرائی کی او ر پولیس ان لوگوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔