بوم بوم آفریدی بھی شاداب خان کے ''فین '' ہو گئے

 بوم بوم آفریدی بھی شاداب خان کے ''فین '' ہو گئے

کراچی: ویسٹ انڈیز سے چار ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 1-3 سے کامیاب ہونے کے بعد لیگ سپنر شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان پاکستان کے لئے بہترین تلاش ہیں۔ آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو بھی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے بہت اچھی سیریز جیتی۔ سرفراز نے اعلیٰ کپتانی کی۔ سابق کپتان نے بلے بازی کے شعبے میں مستقل پرفارمنس دیکھنے کی امید کا