لوڈ شیڈنگ کی شکایات درست ہیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اعتراف

لوڈ شیڈنگ کی شکایات درست ہیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج بارہ بجے آئی پی پیز 8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے تھے۔ اپریل میں بجلی کی طلب 17140 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ گزشتہ سال اپریل میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگا واٹ تھی۔ آئی پی پیز کی جانب سے بجلی نہ پیدا کرنے والی بات غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہماری کمپنیاں 2836 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہی ہیں۔ پن بجلی کی پیدوار 2 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے۔ 2016 سے اب تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے سے اضافی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ 31 مارچ تک ہم پر 385 ارب روپے واجب الادا تھے۔ 161 ارب آئی پی پیز کو ادا کرنے ہیں۔ تاہم 69 ارب کی ادائیگی پر تنازع چل رہا ہے۔

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا جینکو آج 1999 میگا واٹ بجلی کی پیدوار تک پہنچ گیا ہے۔ تمام صوبوں میں چوری کے واقعات ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہی بند کر دی گئی ہے۔ بجلی چوری والے علاقوں سے تو ہم نے ٹرانسفارمر بھی اتارے ہیں۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 دیہات میں 5 گھنٹے تک ہو گی جبکہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا ملک بھر میں درجہ حرارت گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھا ہے اور 20  اپریل تک پانی سے اضافی 1500 میگاواٹ بجلی آئے گی۔وعدے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور سولر کا ٹیرف 17 روپے سے 6 تک آ گیا ہے جبکہ صنعتوں میں اکتوبر 2015 سے زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں