طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہیے نہ کہ گولی سے: زرداری

طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہیے نہ کہ گولی سے: زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا اب سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیر منتخب عناصر کو منتقل ہو رہی ہے۔ شہید بھٹو کا وژن تھا جو انھوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا۔

طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہیے نہ کہ گولی سے۔ ان کا مزید کہنا تھا شہید بھٹو غیر معمولی لیڈر تھے ان سےملنے والا معمولی فرد بھی غیر معمولی بن گیا۔

واضح رہے 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی منائی جائے گی۔ اس موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

حکومت سندھ نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے دن عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں