قوانین کی خلاف ورزی، مشرفی مرتضی پر ایک میچ کی پابندی

قوانین کی خلاف ورزی، مشرفی مرتضی پر ایک میچ کی پابندی

کولمبو: سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سلو اوور ریٹ کیا گیا۔ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کو نہ صرف ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے بلکہ ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جر مانہ  بھی عائد کیا گیا ہے۔

معطلی کے بعد بنگلا دیشی کپتان مئی میں آئر لینڈ کے خلا ف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ مشرفی سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں پہلے بھی سلو اوور ریٹ کرنے کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں