محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما میں اسکول ٹائمنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما میں اسکول ٹائمنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

لاہور: بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے آخر کار محکمہ تعلیم پنجاب کو بھی رحم آ گیا اور موسم گرما میں اسکول ٹائمنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 7 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ 30 منٹ کی بریک ہو گی اور ایک بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہو گی جبکہ جمعہ کو اسکول 7 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے اور 11 بجکر 45 منٹ پر چھٹی ہو گی۔

موسم گرما میں گرلز اسکول 7 بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے اور ایک بجے چھٹی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت ڈبل شفٹ اسکول صبح 7 بجے کھلیں گے اور 12 بجے چھٹی ہو گی۔

دوسری شفٹ ساڑھے 12 بجے شروع ہو گی اور ساڑھے 5 بجے چھٹی ہو گی۔ ڈبل شفٹ والے اسکولز میں طلبہ و طالبات کو بریک نہیں دیا جائےگی۔ نئے شیڈول کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں