دبئی میں وائٹ ہاوس کو بلیک میل کرنے والے تین ہیکر گرفتار

دبئی میں وائٹ ہاوس کو بلیک میل کرنے والے تین ہیکر گرفتار

دبئی:دبئی کی پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیکروں کی اس ٹولی کو پکڑ لیا جس نے امریکی وہائٹ ہاوس کے کئی سینئر اہل کاروں کے ای میل اکاونٹس ہیک کر لیے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے سینئر اہل کار میجر ڈاکٹر سعود الخالدی نے بتایا کہ وہائٹ ہاو¿س میں متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں سرکاری طور پر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں وہائٹ ہاو¿س کے پانچ سینئر ذمے داران کے ای میل اکاونٹس ہیک ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔
ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کر لی ہے اور وہ بلیک میلنگ کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ وہائٹ ہاوس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ہیکروں کا یہ گروپ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔اس ای میل کے موصول ہونے کے بعد سائبر کرائمز کے شعبے سے متعلق ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور دو گھنٹے کے اندر ہی امارت عجمان میں ایک اپارٹمنٹ میں ہیکروں کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا گیا۔
متعلقہ حکام کے ساتھ جائے مقام پر چھاپہ مارا گیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ہیکنگ کی کارروائیوں میں ملوث یہ گروپ حاصل ہونے والی معلومات بھاری رقوم کے عوض فروخت کرتے ہیں۔