عمران خان ہمارے کندھوں پر بیٹھ کر لیڈر بنا: اکبر ایس بابر

عمران خان ہمارے کندھوں پر بیٹھ کر لیڈر بنا: اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے فاؤنڈر ممبر اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔ نامناسب زبان استعمال کرنے پر جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا عمران خان اداروں کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ عمران خان سے جب جواب مانگیں تو کہتے ہیں کہ میں جوابدہ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا عمران خان ہمارے کندھوں پر بیٹھ کر لیڈر بنا اور ان کو کندھا اس لیے نہیں دیا تھا کہ وہ جھوٹ بولیں۔ پی ٹی آئی فاؤنڈر گروپ قبضہ گروپ سے نجات دلائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں