امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِلن نے نوبل انعام اپنے نام کر لیا

امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِلن نے اپنا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا

 امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِلن نے نوبل انعام اپنے نام کر لیا

نیویارک: امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِلن نے نوبل انعام اپنے نام کر لیا۔ ڈلن نے اپنا میڈل اسٹاک ہوم میں پہلے سے طے شدہ کنسرٹ سے قبل ایک نجی تقریب کے دوران حاصل کیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل نوبل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ باب ڈلن کو نوبیل انعام کے لیے براہِ راست لیکچر نہیں دینا پڑے گا اور وہ اپنا لیکچر ریکارڈ کر کے پیش کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ باب ڈلن کو گذشتہ سال اکتوبر کی 13 تاریخ کو ادب کا نوبل انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس نے ادبی حلقوں کے بڑے حصے کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیوں کہ وہ روایتی معنوں میں ادیب نہیں بلکہ نغمہ نگار ہیں۔ اس سے قبل ادب کا نوبل انعام عام طور پر ناول نگاروں اور شاعروں کو دیا جاتا رہا ہے۔