راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سینیٹر راجہ ظفر الحق سے تفصیلی ملاقات

راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سینیٹر راجہ ظفر الحق سے تفصیلی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سینئر مسلم لیگی رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق سے تفصیلی ملاقات ہوئی،سینیٹر راجہ ظفرالحق کا آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار،  آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالادستی،میرٹ کی بحالی،خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے جاندار اقدامات کو مثالی قرار دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینیٹر راجہ ظفرالحق کو آزادکشمیر میں مختلف ایشوز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے اور آزادکشمیر میں حکومت نے واضع اور ٹھوس ترجیحات کا تعین کر کے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر رکھے ہیں ۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو بااختیار بنانے اور آئین میں ترامیم کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974میں ترامیم کے لیئے وفاق اور آزادکشمیر کے نمائندگان پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر کے عوام کو بااختیار بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، آزاد کشمیر کی سی پیک منصوبہ میں شمولیت میاں محمد نواز شریف کی دلچسپی سے ہی ممکن ہوئی۔

اس موقع پر سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔آئین و قانون کی بالا دستی اور میرٹ کی بحالی کے لیئے اٹھائے گئے جاندار اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں، آزادکشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے آزاد حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں