صوبے کے9 ڈویژن میں لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل

 صوبے کے9 ڈویژن میں لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل

لاہور: نیو نیوز کی خبر کا اثر ، پنجاب حکومت کی انکوائری کمیٹی نے صوبے کے 9ڈویژن میں لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

نیو نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، 1771 طالب علموں کو دو  دو فعہ لیپ ٹاپس دیے گئے،  2081 طلباء کے شناختی کارڈجعلی نکلے،  لاہور ڈویژن کے 1081 امیدواروں کو فراہم کیے گئے لیپ ٹاپس کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا جبکہ 305لیپ ٹاپ چوری ہوگئےیا جل گئے تھے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے  ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز سمیت 9افسران کو بے ضابطگیوں کاذمہ دار ٹھہرایا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان،  گوجرانوالہ اور  راولپنڈی ڈویژن میں جعلی شناختی کارڈ پربھی فراہم کیے گئے۔