ٹیم میں رہنے کیلئے ضروری ہے کہ پرفارم کیا جائے ، انضمام الحق

ٹیم میں رہنے کیلئے ضروری ہے کہ پرفارم کیا جائے ، انضمام الحق

لاہور :  قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے ٹیم میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ٹیم میں رہنے کیلئے ضروری ہے کہ پرفارم کریں ۔
 انضمام الحق نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھائی جبکہ سینئرز نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑی مقابلہ کرتے نظر آئے اور ان کی پرفارمنس میں بہتری آئی۔کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت اور کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کامران اکمل کو پورا موقع دیں گے تاکہ ان کے ساتھ نا انصافی نہ ہو.