لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: مودی سرکار کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز چری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں