ماہرہ خان فلم 'ورنہ' میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرینگی

 ماہرہ خان فلم 'ورنہ' میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرینگی

لاہور: نامور ٹی وی فلم اداکارہ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کرینگی۔

ماہرہ خان کو گانے کا بھی شوق تھا جسے وہ اداکاری کی مصروفیات کی وجہ سے پورا نہ کرسکیں۔ ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ”ورنہ“ میں ان کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ماہرہ خان خود بھی اپنے گانے سے مطمئن اور خوش ہیں۔